وزیراعظم مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرا

   

لاہور :وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ پولینڈ سے ہندوستان واپس آتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ مودی کا طیارہ صبح 10 بج کر 15 منٹ پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور تقریباً 46 منٹ تک وہاں رہا۔ طیارہ اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریاز سے گزرنے سے پہلے چترال سے گزرا اور آخر کار امرتسر کے راستے صبح 11:01 پر ہندوستان میں داخل ہوا۔ سی اے اے کے ایک اہلکار نے واضح کیا کہ پرواز کو بین الاقوامی سول ایوی ایشن کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت اجازت دی گئی تھی۔ اہلکار نے کہاکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق، ایسے حالات میں این او سی کی ضرورت نہیں ہے ۔ متعلقہ ملک کے سی اے اے کو صرف پیشگی مطلع کرنے کی ضرورت ہے ۔اخبارات نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم بننے کے بعد مودی چار بار پاکستان کی فضائی حدود عبور کر چکے ہیں۔نوجوان نسل کے سیاست میں داخلے سے ملک کو فائدہ:مودی
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ان کی کال پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جن کا سیاسی پس منظر نہیں ہے ، سیاست میں آنے کیلئے تیار ہیں اور اس سے ملک کو ترقی یافتہ ہندوستان کے حصول کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں اس کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس سال انہوں نے لال قلعہ سے بلا کسی سیاسی پس منظر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاسی نظام سے جوڑنے کی کال دی ہے ۔ اس پر زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی کتنی بڑی تعداد سیاست میں آنے کے لیے تیار ہے ۔ وہ صرف صحیح موقع اور صحیح رہنمائی کی تلاش میں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس موضوع پر ملک بھر کے نوجوانوں کے خطوط بھی موصول ہوئے ہیں۔ لوگوں نے کئی طرح کی تجاویز بھی بھیجی ہیں۔ کچھ نوجوانوں نے خط میں لکھا ہے کہ یہ واقعی ان کے لیے ناقابل تصور ہے ۔ چونکہ نہ تو ان کے دادا اور نہ ہی ان کے والدین کی کوئی سیاسی وراثت تھی، اس لیے وہ چاہتے ہوئے بھی سیاست میں داخل نہیں ہو سکے ۔