وزیراعظم مودی کا 21 تا 27 ستمبر دورۂ امریکہ

   

نئی دہلی ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کا 21-27 ستمبر دورہ کریں گے جس کے دوران وہ 74 ویں سالانہ یو این جنرل اسمبلی سیشن سے خطاب کریں گے اور نیویارک میں سلسلہ وار باہمی اور ہمہ رخی مصروفیات میں شرکت کریں گے۔ ترجمان وزارت امور خارجہ رویش کمار نے جمعرات کو بتایا کہ مودی اس دورے میں ہوسٹن میں انڈین کمیونٹی ایونٹ میں بھی شریک ہوں گے۔ مودی ماہ مئی میں زبردست انتخابی کامیابی پر وزیراعظم کی حیثیت سے دوسری میعاد پانے کے بعد پہلی بار یو این میں تقریر کریں گے۔