وزیراعظم مودی کا13 نومبر سے دورہ برازیل

   

نئی دہلی 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 13 تا 14 نومبر برازیل کا دورہ کریں گے اور برکس کی سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ برکس پانچ ممالک پر مشتمل ایک گروپ ہے۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کے دن اِس کی اطلاع دی۔ معتمد معاشی تعلقات وزارت خارجہ ٹی ایس تریمورتی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ چوٹی کانفرنس میں شریک قائدین باہمی تعلقات میں اضافہ اور بحیثیت مجموعی رکن ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ پر خطاب کریں گے۔ برازیل برکس کا موجودہ صدرنشین ہے جو 36 لاکھ افراد کی نمائندہ تنظیم ہے جو دنیا کی جملہ آبادی کا نصف ہوتی ہے۔