وزیراعظم مودی کو صدر سری لنکا کا خصوصی تحفہ

,

   

Ferty9 Clinic

کولمبو9 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو سری لنکا میں اپنے ایک ’خاص دوست‘ سے آج ایک ’خاص تحفہ‘ موصول ہوا جب میزبان صدر مائتری پالا سری سینا نے باہمی ملاقات کے بعد اُنھیں سمادھی بدھا مجسمہ بطور تحفہ پیش کیا۔ وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’سمادھی بودھا مجسمہ کا یہ نمونہ مخصوص ساگوانی لکڑی میں تراشا گیا ہے۔ اِس نادر و نایاب فن پارہ کی تیاری پر لگ بھگ دو سال لگ گئے۔ اِس مجسمہ میں بدھا کو گیان دھیان میں بیٹھا بتایا گیا ہے جس کو ’دھیانا مدرا‘ کہا جاتا ہے‘‘۔ ٹوئٹر پر مزید لکھا گیا ہے کہ اِس طرح کا اصل مجسمہ چوتھی اور ساتویں صدیوں کے درمیان تراشا گیا تھاجو انورادھا پورا دور سے تعلق رکھتا ہے۔ انورادھا پورا دور کے چند بہترین مجسموں میں سے ایک سمجھا جاتاہے۔ مودی ایک روزہ دورہ پر اتوار کی صبح کولمبو پہونچے۔ بعدازاں اُنھوں نے صدر سری سینا سے ملاقات کے دوران مختلف باہمی مفادات کے اُمور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔