وزیراعظم مودی کو نقصان پہونچانے کی دھمکی ، ایک شخص گرفتار

   

٭ نوئیڈا پولیس نے 33 سالہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے 100 نمبرپر ڈائیل کرکے وزیراعظم نریندر مودی کو نقصان پہونچانے کی دھمکی دی تھی ۔ ملزم کی ہربھجن سنگھ کی حیثیت سے نشاندہی کی گئی ہے جس کا آبائی مقام ہریانہ ہے اور جو اس وقت نوئیڈا میں مقیم ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ وہ منشیات کا عادی ہے ۔ دیگر تفصیلات معلوم کرنے کیلئے اسے طبی معائنے کیلئے بھیجا گیا ہے ۔