دہلی میں گردوارہ کا غیرمقررہ دورہ ، ست سنگ میں شرکت
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج دہلی میں غیرمعلنہ اور غیرمقننہ گردوارہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بصد احترام دوزانو ںہوکر پرارتھنا کی ۔ اس موقع پر گردوارہ کے ذمہ داروں نے مشورہ دیا کہ آپ ایک مذہبی آدمی ہوسکتے ہیں ۔ ست سنگ میں شرکت اور خدمت کریں ۔ اس سے آپ کی سونچ میں تبدیلی آئے گی اور حقیقت میں ایک بہتر سماج بنانے میں مدد ملے گی ۔ وزیراعظم نے سکھوں کے مشہور گردوارہ رکاب گنج کا ایک ایسے وقت دورہ کیا جب ان کی حکومت کسانوں کے ساتھ تصادم کی راہ پر ہے ۔ زیادہ تر پنجاب سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے اندر غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ یہ کسان مودی حکومت کے زرعی قوانین کیخلاف احتجا ج کررہے ہیں ۔ وزیراعظم کے دورہ کیلئے کوئی خاص انتظامات نہیں کئے گئے ۔ یہ دورہ صرف 15 منٹ تک رہا ۔