وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے کہاہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ ہندوستانی نسل کے کتوں کو پالیں ، اُن کی دیکھ بھال کریں ۔ اُنھوں نے یہ بات ایک تصویر دیکھنے کے بعد ٹوئٹ کی ، جس میں ایک شخص نے ہندوستانی نسل کے مودھول کتے کے ساتھ اپنے لمحات کو شیئر کیا ہے ۔ پی ایم مودی نے اُس شخص کے ٹوئیٹ پر لکھا کہ ’’خوبصورت تصویر ہے‘‘۔ پی ایم مودی نے اپنے ’من کی بات ‘ پروگرام میں زور دیا کہ لوگوں کو ہندوستانی نسل کے کتوں کی افزائش پر توجہ دینا چاہئے ۔