وزیراعظم مودی کیساتھ اچھا معاہدہ ہوگا:ٹرمپ

   

نئی دہلی/داووس، 21 جنوری (یواین آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے کل وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار شخص قرار دیا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ ان کے ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے ۔داووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پرمنی کنٹرول سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے ہند-امریکہ تجارتی تعلقات کی پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور دونوں ممالک میں تجارتی مذاکرات کے بارے میں پوچھے جانے پر مثبت جواب دیا۔