وزیراعظم مودی کی آج لاؤس روانگی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی 21ویں آسیان۔انڈیا چوٹی کانفرنس اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل دو روزہ دورے پر لاؤس جائیں گے ۔ یہ دورہ 10اور 11اکتوبر کو ہوگا۔وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کی دسویں سالگرہ پر ہند۔لاوس چوٹی کانفرنس میں مودی کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ مشرقی ایشیا سمٹ میں 10آسیان ممالک اور8 شراکت دار ممالک آسٹریلیا، چین، ہندوستان، جاپان، جمہوریہ کوریا، نیوزی لینڈ، روس ، امریکہ شامل ہوں گے۔