نئی دہلی ۔ /26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پیر کی صبح ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ چیف منسٹرس سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال اور اس کو بتدریج ختم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی چیف منسٹرس کے ساتھ یہ تیسری ویڈیو کانفرنس ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وزیراعظم نے /3 مئی تک ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔