نئی دہلی ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اپنے اطالوی ہم منصب گیوسپ کونتے سے فون پر بات کی اور کورونا وائرس کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس عالمی وباء کے سبب یوروپی ملک میں جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ۔ مودی نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کی تفصیل ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور اٹلی کووڈ کے بعد والی دنیا میں پیش آنے والے چیلنجوں سے مل کر نمٹیں گے ۔ اس سلسلے میں جی ۔ 20 کا اہم رول رہے گا جس کی صدارت باری باری تبدیل ہوتی ہے ۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے سبب نیوز رپورٹس کے مطابق تقریباً 30 ہزار اموات پیش آئی ہیں ۔
