وزیراعظم مودی کی امریکی دورہ سے وطن واپسی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ امریکی دورہ کے بعد آج دہلی واپس آگئے ہیں۔ وزیر اعظم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ کے باہر ہجوم تھا ۔ جے پی نڈا نے کہاہیکہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ پی ایم مودی کی دوستی نئی نہیں ہے ، ان کا پرانا تعلق ہے۔ اپنے دورہ کے آخری مرحلے میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم نے دہلی آمد کے بعد وزیرداخلہ امیت شاہ اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔