وزیراعظم نریندرمودی جی 7 سمٹ میں شرکت کے لئے اتوار کے روزفرانس پہنچے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین دوطرفہ بات چیت متوقع ہے۔ یہ بھی امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر کے مابین کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ، سات امیر ممالک کے جی 7 گروپ کے اس اجلاس میں ہندوستان خصوصی مدعو ہے۔
آج، دنیا بھر کے ممالک جی 7 کے اجلاس کو دیکھ رہے ہیں۔عالمی معیشت میں سستی اور تجارتی جنگ کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر ، جی -7 کے تمام ممبرممالک تبادلہ خیال کرسکتے ہیں اور کچھ اہم فیصلے بھی لے سکتے ہیں۔ بحراوقیانوس کے ساحل کے خوبصورت شہربیارٹزمیں ہونے والی اس میٹنگ میں ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے علاوہ عالمی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جی 7 میں فرانس ، جرمنی ، برطانیہ ، اٹلی ، امریکہ ، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔
وزیر اعظم مودی تین ممالک فرانس ، متحدہ عرب امارات اوربحرین کا دورہ کرنے کے بعد منامہ سے یہاں پہنچے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی فرانس پہنچ گئے ہیں۔ فرانس پہنچتے ہی ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی۔ ٹرمپ نے جانسن سے اپنی پہلی ملاقات میں کہا ، وہ ایک شانداروزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔