بنارس: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے مختصر دورے پر پہنچے ۔وارانسی ہوائی اڈے پر اترتے ہی انہوں نے شہر میں چند روز قبل پیش آنے والے عصمت دری کے ایک واقعہ کے بارے میں پولس کمشنر، ڈویژنل کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ سے تفصیلی معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام مجرموں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کیلئے ٹھوس انتظامات کیے جائیں۔