آسیان سربراہان اجلاس شروع،ہندوستان کی ’’ایسٹ پالیسی ‘‘میں اضافہ متوقع : نریندر مودی
بینکاک، 3 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سرمایہ کاروں سے آسان کاروبار کے لئے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ پرکشش معیشت ہے ۔مسٹر مودی نے اتوار کو یہاں آدتیہ برلا گروپ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ سب سے اچھا موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ پرکشش معیشت ہے اور ملک میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ہندوستان میں کام کرنے سے روکنے کا انتظامی نظام ختم ہو چکا ہے ’’۔وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘سرمایہ کاری اور آسان کاروبار کے لئے ہندوستان آئیے ۔ کچھ نیا کرنے اور کاروبار شروع کرنے کے لئے ہندوستان آئیے ۔ کچھ بہترین سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے اور وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کا احساس کرنے کے لئے ہندوستان آئیے ۔ ہندوستان آپ کا استقبال کرنے کا انتظار کر رہا ہے
‘‘۔قبل ازیںبینکاک سے موصولہ اطلاع کے بموجب کثیر جہتی تجارت اور رابطہ بڑھانے کے مسائل پر مرکوز جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے 35 ویں سربراہی اجلاس اور دیگر متعلقہ سربراہی اجلاس اتوار کے روز شروع ہو گئے ۔تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چان او چا نے سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ایک خوشحال اور مستحکم خطہ بنانے کے لئے ہمیں اس سال علاقائی مجموعی اقتصادی شراکت (آر سی ای پی) کے اختلافات کو ختم کرنے کے لئے مسلسل کام کرنا چاہئے تاکہ خطے میں اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکے ’’۔بینکاک موصولہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو 10 رکنی مضبوط جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کو ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ پالیسی’ کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے (پالیسی کو) آگے بڑھانے میں اس کا (آسیان کا ) تعاون جاری رہے گا۔مسٹر مودی نے یہاں 16 ویں آسیان-ہندوستان سربراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے اپنے ابتدائی تبصرے میں، ہندوستان بحرالکاہل پر ہندوستان اور آسیان کے درمیان خیالات اور نقطہ نظر میں تال میل کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا بھی ہندوستان بحر الکاہل کے علاقے پر خصوصی توجہ ہے ۔ماسکو، سے موصولہ اطلاع کے بموجب روس کے وزیر اعظم دیمتری مدویدیف نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے حال ہی میں جنوبی ایشیا کے بارے میں نیاتصور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کو کمزور کر سکتا ہے ۔