نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کو فطرت سے کافی لگاؤ ہے ، اس کا احساس وہ پہلے بھی کئی موقعوں پر کرچکے ہیں اور اسی سلسلے میں ان کا نیا انداز کافی متاثر کن ہے۔مودی نے اتوار کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک منٹ 47 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک پلیٹ میں دانا لیکر بیٹھے ہوئے ہیں اور قومی پرندہ مور اس پلیٹ سے بے خوف ہوکر بار باردانا چُگ رہا ہے ۔ یہ ویڈیو وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ کی ہے ۔ صرف یہی نہیں ویڈیو میں مسٹر مودی کے پاس مورناچتا ہوا بھی نظر آرہا ہے ۔
مسٹر مودی نے اس کے ساتھ ایک نظم بھی شیئر کی ہے .