وزیراعظم مودی کی محمد بن سلمان سے فون پر بات

   

نئی دہلی 28،مارچ (ایجنسیز ) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے مغربی ایشیا میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی بھارت کی جانب سے مذمت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے محمد بن سلمان کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔جنگ کی شروعات کے بعد سے دونوں کی یہ دوسری مرتبہ فون پر بات ہوئی ۔