نئی دہلی: بجٹ اجلاس سے قبل اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں وزراء کونسل کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں مودی حکومت کے تمام وزراء نے شرکت کی۔ میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے تمام وزراء کو نصیحت کی کہ مرکزی حکومت کے کام کاج کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم نے تمام وزراء سے کہا کہ حکومت کی اسکیموں کو ہر گھر تک پہنچایا جائے اور اپنی وزارت کے کاموں کی بھی جم کر تشہیر کی جائے۔ وزیر اعظم نے وزراء کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ مرکزی وزراء اپنی وزارت کے کام کاج کی جانکاری لوگوں تک پہنچائیں ۔