وزیراعظم مودی کی ’’ووٹ بیداری مہم‘‘ کو اکشے کمار، عامرخان، ایوشمان کی حمایت

,

   

ممبئی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بالی ووڈ کی کئی شخصیتوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیتے ہوئے بیداری مہم میں شدت پیدا کریں۔ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران ووٹ دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ترغیب دینے کیلئے اکشے کمار، عامر خان، ایوشمان کے علاوہ دیگر اداکاروں نے وزیراعظم کی حمایت کی۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹر پر پیام دیتے ہوئے عالیہ بھٹ، دیپیکاپڈکون، انوشکا شرما، رنویر سنگھ، ورون دھون، کرن جوہر، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور دیگر پر زور دیا تھاکہ وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو ووٹ دینے کی ترغیب دینا ہے۔ وزیراعظم کے ٹوئیٹر کا جواب دیتے ہوئے کئی فلمی اداکاروں نے نوجوانوں میں ووٹنگ بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں فلم گلی بوائے کے ڈائیلاگ بھی لکھے۔