وزیراعظم مودی کی پہلی میعاد میں ہی معیشت تباہ کن تھی : چدمبرم

   

نئی دہلی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی پہلی میعاد کے دوران ہی اِس ملک کی معیشت کو دھکہ لگنا شروع ہوا تھا۔ اِس وقت 2017-18 ء ، 2018-19 ء کے لئے ملک کی شرح پیداوار پر یقین کیا گیا تھا لیکن اِس میں بتدریج انحطاط عمل میں آیا۔ اُنھوں نے مودی حکومت کے وزراء سے سوال کیاکہ وہ اِس مسئلہ پر وضاحت کریں۔ 2017-18 ء اور 2018-19 ء کے لئے جی ڈی پی کی شرح نیچے کی آتی رہی ۔ اب یہ شرح بدترین صورت اختیار کرگئی ہے۔ وزراء کو اِس انحطاط کے بارے میں ایمانداری سے وضاحت کرنی ہوگی۔