نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کو مقدس ماہ رمضان کے موقع پر مبارکباد دی اور کوویڈ۔19 کی صورتحال پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے غور کیا کہ کس طرح دونوں پڑوسی مہلک وائرس کے خلاف لڑائی میں ایک دوسرے سے اشتراک کرسکتے ہیں۔