ممبئی : شیوسینا نے آج تعجب ظاہر کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گردوارہ میں حاضری دی اور گرو تیغ بہادر سے آشیرواد حاصل کرنے کی کوشش کی۔ عجیب بات ہیکہ ان کے معتقدین گذشتہ کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں ۔ گردوارہ میں حاضری سے کسانوں کے جاریہ احتجاج کا کیا حل برآمد ہوگا ، یہ وزیراعظم ہی جانتے ہیں۔ شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں مودی سے اتوار کو دہلی کے رکاب گنج میں واقع گردوارہ جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کسان بشمول سکھ 26 نومبر سے مودی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں کے قریب مظاہرہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے ان سے بات کرنے یا رابطہ قائم کرنے کے بجائے گردوارہ پر حاضری دینا مناسب سمجھا؟