وزیراعظم مودی کے بھائی پرہلاد کا لکھنو ایرپورٹ پر دھرنا

,

   

پولیس پر حامیوں کو روک کر گرفتار کرنے کا الزام، رہائی تک احتجاج کا عزم

لکھنؤ : وزیراعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی نے چہارشنبہ کو لکھنؤ ایرپورٹ پر دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے حامیوں کو رہا کیا جائے جنہیں پولیس نے گرفتار کیا۔ پرہلاد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ نائب صدر آل انڈیا فیرپرائز شاپ ڈیلر فیڈریشن ہیں اور لکھنؤ پہنچے جہاں سے انہیں پریاگ راج، سلطان پور اور دیگر اضلاع جانا ہے۔ تاہم لکھنؤ میں چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر جب ان کے حامی استقبال کیلئے پہنچے تو انہیں آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ پرہلاد نے لکھنؤ پولیس کی کارگزاری پر سوال اٹھایا اور حامیوں کی عدم رہائی پر غیرمعینہ بھوک ہڑتال شروع کردینے کی دھمکی دی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا اترپردیش میں کوئی ایسا قانون بھی ہے جو اپنے شہر آنے والوں کا استقبال کرنے پر لوگوں کو روکتا اور گرفتار کرتا ہے؟