وزیراعظم مودی کے بیرونی دوروں پر 255 کروڑ خرچ

,

   

٭ وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ تین سال میں بیرونی دوروں کے دوران چارٹرڈ فلائٹس کے لئے زائد از 255 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ، حکومت نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں یہ بات کہی۔بتایا گیا کہ 2016-17 میں خصوصی پروازوں کیلئے 76.27 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے جبکہ 2017-18 ء میں 99.32 کروڑ روپئے صرف کئے گئے۔ اسی طرح 2018-19 ء میں پی ایم مودی کی پروازوں پر 79.91 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔