وزیراعظم مودی کے ساتھ میٹنگ میں شامل نہیں ہونگے نتیش کمار، اس بار نیتی آیوگ کی میٹنگ سے بنائی دوری

   

نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ایک بار پھر پی ایم مودی کے ساتھ میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ نتیش کمار پیر کو پی ایم نریندر مودی کی صدارت میں دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ سے غیر حاضر رہیں گے۔ نتیش کمار جو حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے تھے، اپنے نائب وزیر اعلیٰ کو میٹنگ میں بھیجنا چاہتے تھے، لیکن انہیں بتایا گیا کہ صرف وزیر اعلیٰ ہی شرکت کر سکتے ہیں، ایسے میں اس بار پی ایم مودی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں بہار سے کوئی نمائندگی نہیں ہوگی۔تاہم حکام کے مطابق نتیش کمار کے ہر پیر کو بلائے جانے والے جنتا دربار میں موجود رہنے کا امکان ہے۔ ان کی صحت کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے جنتا دربار کا انعقاد نہیں ہو رہا تھا۔