نئی دہلی، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وبا کے سبب بڑی تعداد میں شہروں سے گاؤں کی جانب لوٹنے والے مہاجر مزدوروں اور گاؤں کے لوگ کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے ‘غریب کلیان روزگار یوجنا’ کا آغاز کریں گے ۔مسٹر مودی سنیچر کی صبح 11 بجے بہار کے وزیراعلی اور نائب وزیراعلی کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس مہم کی شروعات کریں گے ۔ اس مہم کے تحٹ 50000 کروڑ روپے کے عوامی کام کرائے جائیں گے ۔یہ مہم بہار کے کھگڑیا ضلع کے گاؤں۔ تحصیلدار، بلاک، بیلدور سے لانچ کی جائے گی۔