وزیراعظم مودی 16 جنوری کو ویکسین مہم کا افتتاح کریں گے

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی 16 جنوری کو صبح 10:30بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پیان ۔ انڈیا کووڈ۔ 19 ویکسین مہم کا افتتاح کرینگے۔ وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں جملہ 3,006 مقامات ہوں گے ، جن کو افتتاح کے موقع پر مربوط کیا جائے گا۔ ہر سیشن سائٹ پر 16 جنوری کو تقریباً 100 استفادہ کنندگان کو ویکسین دی جائے گی۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا کووڈ-19 ویکسینیشن ہوگا۔