وزیراعظم نریندر مودی اور ترک صدر اردوغان کی بھارت ترکیہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات، بنیادی ڈھانچے کے رابطوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ایکس پر لکھا کہ ہم نے صدر اردوغان سے بھارت اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات اور بنیادی ڈھانچے کے رابطوں کو مضبوط کرنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی۔ دریں اثنا، ترک صدر نے اتوار کو کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ترکیہ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معیشت کے میدان میں بڑی صلاحیت ہے۔