وزیراعظم نریندر مودی برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ

,

   

مخالف دہشت گردی تعاون کو مستحکم کرنا مقصد ، ہند ۔ برازیل باہمی دفاعی شراکت داری میں اضافہ متوقع

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برکس چوٹی کانفرنس کی توجہ کا مرکز دنیا کی پانچ بڑی معاشی طاقتوں کا اہم علاقوں میں استحکام اور انہیں ڈیجیٹل معیشت بنانا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی منگل کے دن سے شروع ہونے والی 13 اور 14 نومبر کو مخاطب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ملاقات صدر برازیل جیر بولسونورو سے بھی ہوگی اور وہ ہند ۔ برازیل دفاعی شراکت داری میں مزید اضافہ کی کوشش کریں گے۔ مودی نے کہا کہ دنیا کی پانچ بڑی معاشی طاقتیں اس چوٹی کانفرنس کے نتیجہ میں اہم علاقوں میں مستحکم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صاف ستھری ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دیں گے۔ نریندر مودی 13 اور 14 نومبر کو 11 ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور صدر برازیل سے باہمی تعلقات کے استحکام کے موضوع پر بھی بات چیت کریں گے۔ مودی نے کہا کہ میں برکس قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کے ذریعہ اپنے نظریات میں وسعت پیدا کرنا چاہتا ہوں اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں تعاون میں اضافہ چاہتا ہوں جو خاص طور پر چوٹی کانفرنس کا مرکزی موضوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برکس چوٹی کانفرنس ایجادات پر مبنی مستقبل کے فروغ کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے روانگی سے قبل اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ چوٹی کانفرنس کے دوران پانچ بڑی عالمگیر معیشتیں نمایاں طور پر اپنے تعاون میں سائنس، ٹیکنالوجی اور ایجادات کے شعبوں میں مستحکم کریں گی۔ برکس ممالک ڈیجیٹل معیشت کے اضافہ پر بھی گہری نظر رکھیں گے اور ایسا نظام قائم کریں گے جس کے ذریعہ مخالف دہشت گردی تعاون میں برکس کے رکن ممالک کے سلسلہ میں اضافہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تجارت و صنعت بین برکس تعلقات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کا اظہار بھی برکس بزنس فورم اور برکس تجارتی کمپنیوں سے تبادلہ خیال اور نئے ترقیاتی بینک کے اجلاسوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر برازیل سے باہمی ملاقات برازیل کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں اضافہ کرے گی۔ ان میں توسیع کرے گی۔ دفاعی صیانتی، تجارتی، زرعی، برقی توانائی اور خلائی شعبوں میں شراکت داری قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیرجہتی فورموں میں تعاون جاری ہے اور دونوں ممالک دفاعی شعبہ میں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برکس چوٹی کانفرنس ایک موقع فراہم کرے گی تاکہ مفید باہمی تبادلہ خیال برکس ممالک کے قائدین کے ساتھ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھٹویں بار ہے جبکہ وہ برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ پہلی بار انہوں نے اس کی فورٹالیزا میں منعقدہ چوٹی کانفرنس کے علاوہ 2014ء میں برازیل میں منعقدہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ وزیراعظم برکس ممالک کے ساتھ علحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ صدر روس ولادیمیر پوٹن اور وزیراعظم چین ژی جن پنگ کے ساتھ ان کی ملاقاتیں ہوں گی جو برکس چوٹی کانفرنس اور برکس بزنس فورم کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں جی ۔ برکس چوٹی کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بند کمرہ کے اجلاس میں توقع ہیکہ مباحث کا موضوع الزامات اور مواقع دستیاب ہوں گے تاکہ قومی خودمختاری مخالف دہشت گردی کیلئے عالمگیر سطح پر بڑھائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد برکس پلینری سیشن منعقد کیا جائے گا جس میں تمام اعلیٰ سطحی قائدین برکس کے علاوہ دیگر فورموں میں باہمی تعاون میں اضافہ کی کوشش کریں گے۔