وزیراعظم نریندر مودی سے سابق گورنر بنڈارو دتاتریہ کی ملاقات

   

حیدرآباد ۔10 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ہریانہ کے سابق گورنر بنڈارو دتاتریہ نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ ہریانہ کے گورنر کی حیثیت سے سبکدوشی کے بعد بنڈارو دتاتریہ کی پارلیمنٹ بھون میں پہلی ملاقات تھی۔ بنڈارو دتا تریہ نے نریندر مودی کی پہلی کابینہ میں شمولیت اور پھر ہماچل پردیش اور ہریانہ کے گورنر کے طور پر ذمہ داری کیلئے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ دتاتریہ نے گورنر کی حیثیت سے اپنے تجربات اور ریاستوں کی صورتحال سے وزیراعظم کو واقف کرایا۔ انہوں نے اپنی تحریر کردہ خودنوشت نریندر مودی کے حوالے کی۔ وزیراعظم نے بنڈارو دتاتریہ کی حیثیت کے بارے میں استفسار کیا جس پر دتاتریہ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور عوامی تقاریب میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے عوامی خدمات جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ سرگرم سیاست میں متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔1