لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پر اتر پردیش کے ووٹروں کو بی جے پی سے بدلہ لینے کے لیے اکسانے کا الزام لگایا ہے۔ پیر کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کی مایوسی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے غریبوں کے لیے رہائش، پسماندہ طبقات کے لیے پالیسیاں، میڈیکل کالج، ایکسپریس وے کے ذریعے رابطہ بڑھانے، مسلم خواتین کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور خواتین کے لیے شادی کی کم از کم عمر بڑھانے جیسی پالیسیوں کی مثالیں دیں۔ وزیر اعظم نے کہا، ‘ہم اتر پردیش میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپوزیشن بدلہ لینا چاہتی ہے۔ ان لوگوں نے ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیے جن کا رویہ ہی ثبوت ہے یہ فسادی ذہنیت کے لوگ ہیں۔