نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی اس سال اپنا پہلا بیرونی دورہ کریں گے۔ سہ روزہ دورہ کے دوران وہ جرمنی، ڈنمارک اور فرانس جائیں گے۔ یوکرین بحران کے دوران وزیراعظم کے اس دورہ کو کافی اہمیت حاصل ہے۔ وزیراعظم جرمنی اور ڈنمارک میں ایک ، ایک رات قیام کریں گے۔ سہ روزہ مصروف ترین دورہ میں وزیراعظم مودی کے 25 ہنگامی پروگراموں کی اطلاع ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 50 گلوبل بزنس لیڈرس کے ساتھ بات چیت کے علاوہ 7 ممالک کے قائدین کے ساتھ بھی وزیراعظم باہمی اور ہمہ مقصدی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پہلے وہ جرمنی جائیں گے جہاں سے ڈنمارک کا دورہ کریں گے اور 4 مئی کو واپسی کے دوران پیرس میں مختصر توقف ہوگا۔