وزیراعظم نریندر مودی کا جاریہ ماہ تلنگانہ میں دورہ

   

امیت شاہ کے بشمول مرکزی وزراء کا 14 تا 27 اکٹوبر ریاست میں دو جلسوں سے خطاب
حیدرآباد: 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ جاریہ ماہ وزیراعظم مودی تلنگانہ میں دو جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ دوسرے مرکزی وزراء تلنگانہ کا طوفانی دورہ کرکے پارٹی کیڈر میں جوش و خروش بھرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ بی جے پی وزیراعظم کے دورہ و جلسوں کی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔ مگر دوسرے مرکزی وزراء کے پروگرامس کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ تین دن قبل ریاست کا دورہ کرچکے ہیں۔ عادل آباد میں جلسہ سے خطاب کے بعد سکندرآباد میں دانشوروں کے اجلاس میں شرکت کرچکے ہیں۔ وہ دوبارہ 27 اکٹوبر کو تلنگانہ کے دورہ پر پہنچ رہے ہیں۔ حضورآباد میں بی جے پی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ تلنگانہ کے چند اسمبلی حلقوں کا مرکزی وزراء دورہ کریں گے۔ 14 اکٹوبر کو مرکزی و زیر پیوش گوئل حلقہ شیر لنگم پلی میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ 15 اکٹوبر کو مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی حلقہ مشیرآباد کا دورہ کریں گی۔ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 16 اکٹوبر کو حلقہ مہیشورم کا دورہ کریں گے۔ مرکزی وزیر نارائن سوامی 19 اکٹوبر کو حلقہ مدھیرا کا دورہ کریں گے۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی 20 اکٹوبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گی اور خواتین کے ساتھ بتکماں تہوار میں حصہ لیں گی ۔ اس طرح بی جے پی ایک طرف منشور کی تیاری دوسری طرف امیدواروں کو قطعیت دینے کے ساتھ دیگر جماعتوں کے قائدین کو بی جے پی میں شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی و دوسری پارٹی قائدین کو بی جے پی میں شامل کرنے والی کمیٹی کے صدرنشین ایٹالہ راجندر نے حلقہ حضورآباد کے علاوہ چیف منسٹر کے خلاف حلقہ گجویل سے مقابلہ کا الان کیا ہے۔ ان کی شریک حیات جمنا اسمبلی حلقہ میڑچل سے مقابلہ پر غور کررہی ہے۔ ن