وزیراعظم نریندر مودی کا /17 مارچ کو دورہ بنگلہ دیش متوقع

   

ڈھاکہ ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ بنگلہ دیش نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ایک دن کیلئے ڈھاکہ مدعو کیا گیا ہے ۔ وہ /17 مارچ کو بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کی صدی تقاریب کے طور پر منعقدہ سال مجیب کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ توقع ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اس جلسہ کا افتتاح کریں گے ۔