٭ پلوامہ : وزیراعظم نریندر مودی کو نیشنل پولیس میموریل گجرات میں سی آر پی ایف جوان نصیراحمد کی بیوہ نے پولیس برادری کی جانب سے یادگاری تحفہ پیش کیا۔ احمد جیش محمد زیرقیادت دہشت گردوں کے حملہ میں فبروری میں پلوامہ میں شہید ہوا تھا۔ وزیراعظم مودی قومی یوم اتحاد منانے کیلئے ریاست میں ہیں جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش تقریب ہے۔