وزیراعظم نریندر مودی کی ٹیلیفون پر بنڈی سنجے سے بات چیت

   

عوامی مسائل پر بی جے پی کی جدوجہد پر اظہاراطمینان کیا۔ جی او 317 کی تفصیلات طلب کی
حیدرآباد ۔ 8 جنوری (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔ 2 جنوری کو ان کی جانب سے جی او 317 کے خلاف شروع کردہ ’’جنا جاگرنا دیکشا‘‘ کو حکومت کی جانب سے ناکام بنانے انہیں اور پارٹی کے دوسرے قائدین کو جیل بھیجانے بی جے پی قائدین اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات درج کرنے کے بعد بی جے پی کی جانب سے شروع کردہ احتجاجی مہم کے تعلق سے بنڈی سنجے نے وزیراعظم کو واقف کرایا۔ بی جے پی کے احتجاجی پروگرامس میں بی جے پی کے قومی قائدین کی شرکت سے تلنگانہ کے بی جے پی قائدین اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے وزیراعظم کو بھی تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو آشیرواد دینے کی اپیل کی اور آئندہ انتخابات میں تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت تشکیل پانے کیلئے ماحول پوری طرح سازگار ہونے کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے جی او 317 کے بارے میں بنڈی سنجے سے تفصیلات دریافت کرتے ہوئے شخصی طور پر تمہیں (بنڈی سنجے) پر حملہ کرنے کی وجہ دریافت کی۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے دوباک، جی ایچ ایم سی، حضورآباد میں بی جے پی کی کامیابی کی ستائش کی اور صدر تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی عوامی جدوجہد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عوامی مسائل کیلئے کتنی بار بھی جیل جانے میں کوئی برائی نہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ ایم پی آفس پر حملہ کرنے کی وزیراعظم نے مذمت کی اور بنڈی سنجے کے ارکان خاندان کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے انہیں ہمت سے رہنے اور حملے میں زخمی ہونے والے پارٹی قائدین اور کارکنوں کی پوری طرح مدد کرنے کی ہدایت دی۔ جمہوری انداز میں عوامی تحریک چلانے کی ہدایت دی اور پارٹی قائدین کو مکمل ساتھ دینے کا تیقن دیا۔ن