وزیراعظم نریندر مودی 24 فروری کو اولین قسط استفادہ کنندہ کاشتکاروں کو دیں گے

   

نئی دہلی 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 75 ہزار کروڑ روپئے مالیتی اولین قسط استفادہ کنندہ کاشتکاروں کو 24 فروری کو وزیراعظم ۔ کسان اسکیم کے تحت دیں گے۔ پہلی قسط 2000 روپئے کی ہوگی اور تقریباً ایک کروڑ استفادہ کنندگان اِس سے فائدہ اُٹھائیں گے۔ مرکزی وزارت زراعت نے اس سلسلہ میں آج ایک سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت عبوری بجٹ 2019-20 ء میں اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت 3 اقساط میں 6 ہزار روپئے فی کس ادا کئے جائیں گے جن کی جملہ مالیت 12 کروڑ روپئے ہوگی۔ نظرانداز کئے ہوئے کاشتکاروں اور چھوٹے کاشتکاروں کو یہ رقم ادا کی جائے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی پہلی قسط ادا کرتے ہوئے گورکھپور میں 24 فروری کو کاشتکاروں کے جلسہ عام میں اِس اسکیم کا آغاز کریں گے۔