وزیراعظم نے جس کینسر ہاسپٹل کا جمعہ کو افتتاح کیا وہ گزشتہ سال شروع کیا جاچکا تھا :ممتابنرجی

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج ادعا کیا کہ انہوں نے گزشتہ سال چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کیا تھا ، جسے وزیراعظم نریندر مودی نے آج جمعہ کو قوم کے نام معنون کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے اس پراجکٹ کی لاگت کا 25 فیصد حصہ ادا کیا ہے اور ہنوز یہاں سے قریب راجرہاٹ میں اس کامپلکس کے بعد اخراجات ریاستی حکومت کی جانب سے ادا کئے جارہے ہیں ۔