وزیراعظم نے لوگوں کو اپنے گھر وں پرآرگینک کاشتکاری کا مشورہ دیا

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اپنے گھروں پرآرگینک کاشتکاری کرنے کی اپیل کی ہے ۔ راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ سنگیتا یادو موریہ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کی ایم پی چھت پر اگائی جانے والی سبزیوں کی مختلف اقسام دکھا رہی تھیں۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:‘‘بہترین! فطرت کے ساتھ گہری وابستگی بھی اور صحت مند کھاناپینابھی ، باقی لوگ بھی اپنے گھر پر اس کاتجربہ کرسکتے ہیں ‘‘۔