وزیراعظم نے وارانسی میں آر جے شنکرا آئی ہاسپٹل کا افتتاح کیا

   

وارانسی (یو پی): وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے حلقہ وارانسی کے روزہ دورے پر پہنچے اور آر جے شنکرا آئی ہاسپٹل کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم آر جے شنکرا آئی ہاسپٹل میں داخل ہوئے جو کانچی مٹھ سے کام کرتا ہے۔ ان کی ملاقات کانچی کے شنکراچاریہ سے ہوئی۔اس سے پہلے وزیراعظم سابق شنکراچاریہ کے مجسمے پر گئے اور درشن اور پوجا کی جس کے بعد انہوں نے ربن کاٹ کر آئی ہاسپٹل کا افتتاح کیا ۔ وزیراعظم نے یہاں نمائش کا دورہ کیا۔ اس دوران گورنر آنندی بین پٹیل اور چیف منسٹر آدتیہ ناتھ و دیگر موجود تھے۔ادارہ سے وابستہ افراد کے مطابق اس آئی ہاسپٹل سے بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقوں کے علاوہ مشرقی اتر پردیش کے 20 اضلاع کے مریضوں کو سہولت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہاں ہر سال 30 ہزار مریضوں کے مفت آنکھوں کے آپریشن کا ہدف رکھا گیا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم ائرپورٹ پہنچے اور گورنر آنندی بین پٹیل اور چیف منسٹر آدتیہ ناتھ و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔کاشی کے عوام نے ڈھول اور پھولوں سے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اتوار کو اپنے دورے کے دوران 6100 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے جن میں متعدد ہوائی اڈوں سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رن وے کی توسیع، نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر اور دیگر متعلقہ کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔