وزیراعظم نے کانگریس کے نہیں قومی مفادات قربان کردیئے : انٹونی

   

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے نہیں بلکہ قومی مفادات کی قربانی دی ہے اور مسلح افواج کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کرنے کی نصیحت کررہی ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ جب فوج ابھی سرحدات پر برسرپیکار ہے۔ قومی صدر بی جے پی فوجی کارروائی تفصیلات کا انکشاف کررہے ہیں۔ یہ انتہائی بدبختانہ بات ہے۔ انہوں نے قومی صدر بی جے پی سے گزارش کی کہ اس مسئلہ کو سیاسی رنگ نہ دیں۔ رافیل لڑاکا طیاروں کے سودے کے سلسلے میں وزیراعظم نے اپوزیشن کو ’’کامن سینس‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کیلئے انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے اور رافیل سودے سے دستبرداری اختیار کرنی چاہئے۔