٭ مشہور میگزین ٹائم کو حاصل ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسکول کی ایک تقریب میں ’براؤن فیس‘ کاسٹیوم پہنا ہوا ہے۔اس تصویر کے حوالے سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انھیں اپنے اس فعل پر شدید ندامت ہے اور انھیں اس سے بہتر رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔2001 ء میں وانکوور کی ویسٹ پوائنٹ گرے نامی اکیڈمی میں لی گئی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جسٹن ٹروڈو نے منھ اور ہاتھوں پر جلد سیاہ کرنے والا میک اپ لگا رکھا ہے۔ اس پارٹی کا تھیم ’عریبین نائٹس‘ تھا۔یہ تصویر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ٹروڈو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے 21 اکتوبر کو عام انتخابات میں امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔جسٹس ٹروڈو سابق وزیراعظم پیئر ٹروڈو کے صاحبزادے ہیں اور وہ اس اکیڈمی میں استاد کے طور پر کام کرتے تھے۔
