بیروت ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شام میں ترکی دراندازی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہلک سرحدپار دراندازی جو جاریہ ہفتہ شروع ہوئی ، لاکھوں افراد کے بے گھر ہوجانے کی وجہ بنی ہے جبکہ حکومت ترکی کے جمعہ کے دن جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ وزیراعظم پاکستان نے صدر ترکی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے ان سے اظہاریکجہتی اور تائید کیا تھا۔
