وزیراعظم پاکستان کے قریبی ساتھی کی کورونا وائرس پر ویڈیو کانفرنسنگ

   

Ferty9 Clinic

جنوبی ایشیاء کے ممالک کی تنظیم ’’سارک‘‘ کی کورونا وائرس وباء کے موضوع پر چوٹی کانفرنس
اسلام آباد 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خصوصی بااعتماد ساتھی ڈاکٹر ظفر مرزا ’سارک ‘ کی کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے انسداد کے لئے حکمت عملی اختیار کرنے پر چوٹی کانفرنس میں اپنے ملک سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کریں گے۔ وزیراعظم ہند نریندر مودی 8 رکنی علاقائی تنظیم سارک میں شرکت کے لئے جمعہ کے دن پہونچ چکے ہیں۔ اُنھوں نے جنوبی ایشیائی اسوسی ایشن برائے علاقائی تعاون (سارک) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کے قریبی بااعتماد ساتھی کی ویڈیو کانفرنسنگ کے رجحان کے آغاز کی مذمت کی۔ اُنھوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی وباء کے انسداد کے لئے عالمی اور علاقائی سطح پر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ اتنے اہم موضوع پر منعقدہ چوٹی کانفرنس میں ایک رکن ملک کے نمائندہ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت مناسب نہیں ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ہفتہ کے دن اپنے ٹوئٹر پر وزیراعظم کے بااعتماد ساتھی کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سارک کی چوٹی کانفرنس مںی شرکت کی توثیق کی تھی۔