وزیراعظم پر رکیک حملہ کرنے پر کیس درج

   

Ferty9 Clinic

سنبھل ( اترپردیش ) ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چنڈاوسی کے سرکل آفیسر پونم مشرا نے پنجشنبہ کو بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے لوک سبھا کے امیدوار شفیق الرحمن نے 11 اپریل کو ایک انتخابی جلسے میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر رکیک حملے کئے ۔ ان کے خلاف عوامی نمائندگی کی دفعہ اور آئی پی ایس کی دفعہ 506 کے تحت ایک کیس درج کرلیا گیا ۔ یہ جلسہ کیلا دیوی کے مقام پر ہورہا تھا ۔ مبینہ طور پر شفیق الرحمن نے اس جلسے میں کہا تھا کہ ’ یہ گٹھ بندھن وزیراعظم مودی کے لیے موت کا پیغام بن گیا ہے ‘ ۔ سنبھل میں انتخابات 23 اپریل کو ہوں گے ۔۔