بستی:24اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بستی کے شہر کوتوالی تھانہ علاقے میں جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ شادات خان نامی شخص نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر شخصیات کے خلاف فیس بک پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فیس بک پر شاداب نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بنائے گئے ‘سیتو’ایپ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں شہر کوتوالی تھانے کے انچارج انسپکٹر رام پال یادو نے شاداب خان کے خلاف دفعہ 505،504،66 آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔