وزیراعظم کا آج دورہ اے پی

   

ویزاگ ایس پی آر کو قوم کے نام کریں گے
حیدرآباد ، 9 فروری (یو این آئی) وزیراعظم مودی اتوار کو ایک روزہ اے پی کا دورہ کریں گے ۔ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مودی ،انڈین اسٹراٹیجک پٹرولیم ریزرو لمیٹیڈکے 1.33 ایم ایم ٹی والے وشاکھاپٹنم اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو (ایس پی آر)کو قوم کے نام کریں گے ۔وہ ریاست کے کرشنا۔ گوداوری طاس کے او این جی سی وششٹھا اور ایس ون ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے ۔مودی ، کلنگاپٹنم میں بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ کے نئے ٹرمنل کے قیا م کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس سے اے پی اور پڑوسی ریاستوں میں گیس والی صنعتی یونٹس کو فائدہ پہنچے گا۔مودی ،گنٹور ضلع کے نواحی علاقہ یتکور بائی پاس میں بی جے پی کے جلسہ سے خطاب بھی کریں گے ۔اسی دوران ستیہ مے وا جیتے جلسہ عام کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔تلگودیشم کی این ڈی اے سے علحدگی کے بعد پہلی مرتبہ مودی اے پی کا دورہ کر رہے ہیں۔