نئی دہلی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ 17 اگست کو پڑوسی ملک بھوٹان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید بہتر اور مستحکم بنایا جاسکے۔ وزیر خارجہ امور نے آج یہ بات بتائی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی ہندوستان کے انتہائی بھروسے مند دوست سے ملاقتا کریں گے جس سے دوطرفہ تعلقات میں ترجیحی طور پر پائے جانے والے تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔