راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لیے نئی سڑک کی تعمیر
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لیے ایک اور نئی سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ مچنتل میں واقع مندر تک بہ آسانی پہونچنے کے لیے اس سڑک کو تعمیر کیا جارہا ہے اور اس علاقہ کو وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر خصوصی اہمیت دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی آمد اور رامنجولہ کے مجسمہ کی رسم کشائی کے لیے 5 فروری کو وزیراعظم نریندر مودی حیدرآباد آنے والے ہیں ان کی آمد کے پیش نظر رامنجولہ سڑک پر توسیع اور سجاوٹ کے علاوہ شجرکاری کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ آوٹر رنگ روڈ سے سڑک کو جوڑا جارہا ہے اور قافلہ کی روانگی کے لیے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم ایرپورٹ سے برائے سڑک رامنجولہ مندر پہونچیں گے ۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے وزیراعظم کا قافلہ بذریعہ روڈ رامنجولہ پہونچنے کے لیے گولا پلی کا راستہ منتخب کیا گیا ہے ۔ گولا پلی سے آوٹر رنگ روڈ جنکشن سے ہوتا ہوا ۔ پی ون روڈ سے ہوتا ہوا متبادل سڑک کے ذریعہ رامنجولہ پہونچے گا ۔ اس سڑک پر شجرکاری اور سجاوٹ جاری ہے ۔ جو پدا گولکنڈہ علاقہ تک سڑک کو سجایا جارہا ہے ۔ اس راست پر پداگولکنڈہ جنکشن پر پنٹنگ اور رنگ برنگے پودوں اور روشنیوں کا کام جاری ہے ۔۔ ع