نئی دہلی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نے آج جامع میٹنگ منعقد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بیرونی سرمایہ حاصل کرنے اور معیشت کے فروغ کیلئے مقامی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کی حکمت عملی پر غور کیا۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔
